🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
68. بَابُ مَا جَاءَ فِي الْبُكَاءِ .
رونے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4058
وَعَنْ أُمِّ إِسْحَاقَ قَالَتْ: هَاجَرْتُ مَعَ أَخِي إِلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالْمَدِينَةِ فَلَمَّا كُنْتُ فِي بَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ لِي أَخِي: اقْعُدِي يَا أُمَّ إِسْحَاقَ، فَإِنِّي نَسِيتُ نَفَقَتِي بِمَكَّةَ، فَقُلْتُ: إِنِّي أَخْشَى عَلَيْكَ الْفَاسِقَ زَوْجِي، فَقَالَ: لَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، قَالَتْ: فَلَبِثْتُ أَيَّامًا فَمَرَّ بِي رَجُلٌ قَدْ عَرَفْتُهُ وَلَا أُسَمِّيهِ، فَقَالَ: مَا يُقْعِدُكِ هَاهُنَا يَا أُمَّ إِسْحَاقَ؟ قَالَتْ: أَنْتَظِرُ إِسْحَاقَ ذَهَبَ لِنَفَقَةٍ لَهُ بِمَكَّةَ، قَالَ: لَا إِسْحَاقَ لَكِ قَدْ لَحِقَهُ زَوْجُكِ الْفَاسِقُ فَقَتَلَهُ، فَقَدِمْتُ، فَدَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يَتَوَضَّأُ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قُتِلَ إِسْحَاقُ، وَأَنَا أَبْكِي وَيَنْظُرُ إِلَيَّ، فَإِذَا نَظَرْتُ إِلَيْهِ نَكَّسَ، وَأَخَذَ كَفًّا مِنْ مَاءٍ فَنَضَحَهُ فِي وَجْهِي.
قَالَ بَشَّارٌ: قَالَتْ جَدَّتِي: فَلَقَدْ كَانَتْ تُصِيبُنَا الْمُصِيبَةُ الْعَظِيمَةُ فَتَرَى الدُّمُوعَ عَلَى عَيْنَيْهَا وَلَا يُصِيبُ خَدَّهَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ بَشَّارُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: میں نے اپنے بھائی کے ساتھ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف مدینہ منورہ ہجرت کے لیے نکلی، راستے میں میرے بھائی نے مجھ سے کہا: اے اُم اسحاق! تم بیٹھی رہو میں اپنا خرچ مکہ میں بھول آیا ہوں میں نے کہا: مجھے آپ کے بارے میں اپنے فاسق شوہر کے حوالے سے اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا: جی نہیں اگر اللہ نے چاہا (تو کچھ نہیں ہو گا) سیدہ ام اسحاق رضی اللہ عنہا کرتی ہیں: میں کچھ دن تک وہاں ٹھہری رہی پھر ایک شخص میرے پاس سے گزرا میں جس سے واقف تھی، لیکن میں اس کا نام نہیں لیتی اس نے کہا: اے ام اسحاق تم یہاں کیوں بیٹھی ہوئی ہو سیدہ ام اسحاق نے جواب دیا: میں اسحاق کا انتظار کر رہی ہوں وہ اپنا خرچ لینے کے لئے مکہ گئے ہوئے ہیں تو اس شخص نے کہا: اسحاق تمہارے پاس نہیں آ سکتا تمہارا فاسق شوہر ملا تھا اور اس نے اسے قتل کر دیا۔ سیدہ اُم اسحاق رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: پھر میں آئی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی آپ اس وقت وضو کر رہے تھے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اسحاق قتل ہو گیا ہے میں رو رہی تھی اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف دیکھ رہے تھے، جب میں نے آپ کی طرف دیکھا تو آپ نے سر جھکایا ہتھیلی میں پانی لیا اور اسے میرے چہرے پر چھڑک دیا۔ بشار نامی راوی بیان کرتے ہیں: میری دادی بیان کرتی ہیں: ہمیں بڑی مصیبت بھی لاحق ہوتی تھی تو ان کی آنکھوں میں آنسو نظر آ جاتے تھے، لیکن وہ رخسار تک نہیں پہنچتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی بشار بن عبدالملک ہے، جسے یحیی بن معین نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4058]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4058 in Urdu