الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
70. بَابُ تَجْهِيزِ الْمَيِّتِ ، وَغُسْلِهِ ، وَالْإِسْرَاعِ بِذَلِكَ .
میت کو تیار کرنا اسے غسل دینا اور یہ کام جلدی کرنا
حدیث نمبر: 4071
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ الْمَيِّتَ لَيَعْرِفُ مَنْ يَحْمِلُهُ وَمَنْ يُغَسِّلُهُ وَمَنْ يُدَلِّيهِ فِي قَبْرِهِ"، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ وَهُوَ فِي الْمَجْلِسِ: مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا؟ قَالَ: مِنْ أَبِي سَعِيدٍ، فَانْطَلَقَ ابْنُ عُمَرَ إِلَى أَبِي سَعِيدٍ فَقَالَ: يَا أَبَا سَعِيدٍ، مِمَّنْ سَمِعْتَ هَذَا؟ قَالَ: مِنَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”میت اس شخص کو پہچانتی ہے، جو اسے اٹھاتا ہے، اور جو اسے غسل دیتا ہے، اور جو اسے قبر میں اتارتا ہے“۔
(راوی بیان کرتے ہیں:) سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما جو اس محفل میں موجود تھے انہوں نے دریافت کیا: تم نے یہ روایت کس سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور بولے: اے سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ آپ نے یہ بات کس سے سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک شخص ایسا ہے کہ میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4071]

تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 10614»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4071 in Urdu