الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
78. بَابُ سَتْرِ سَرِيرِ الْمَرْأَةِ .
عورت کی (میت کی) چارپائی پر پردہ کر دینا
حدیث نمبر: 4108
عَنْ أَسْمَاءَ ابْنَةِ عُمَيْسٍ أَنَّ ابْنَةً لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تُوُفِّيَتْ، وَكَانُوا يَحْمِلُونَ الرِّجَالَ وَالنِّسَاءَ عَلَى الْأَسِرَّةِ سَوَاءً، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنِّي كُنْتُ بِالْحَبَشَةِ وَهُمْ نَصَارَى أَهْلِ الْكِتَابِ، وَهُمْ يَجْعَلُونَ لِلْمَرْأَةِ نَعْشًا فَوْقَهُ أَضْلَاعٌ يَكْرَهُونَ أَنْ يُوصَفَ شَيْءٌ مِنْ خَلْقِهَا، أَفَلَا أَجْعَلُ لِابْنَتِكَ نَعْشًا مِثْلَهُ؟ فَقَالَ:" اجْعَلِيهِ"، فَهِيَ أَوَّلُ مَنْ جَعَلَ نَعْشًا فِي الْإِسْلَامِ لِرُقَيَّةَ ابْنَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ خَلَفُ بْنُ رَاشِدٍ، وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی کا انتقال ہوا اس وقت لوگ مردوں اور خواتین (کی میتوں) کو ایک ہی طرح کی چارپائیوں پر اٹھایا کرتے تھے انہوں نے (یعنی سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا) نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں حبشہ میں تھی وہاں اہل کتاب سے تعلق رکھنے والے عیسائی رہتے تھے وہ لوگ عورت کے لئے چار پائی تیار کرتے تھے جس کے اوپر (کمان نما) پسلیاں لگا دیتے تھے وہ اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ عورت کی جسامت ظاہر ہو تو کیا میں آپ کی صاحبزادی کے لئے ایسی چارپائی تیار نہ کر دوں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم اسے بنا لو یہ وہ پہلی خاتون ہیں جنہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی سیدہ رقیہ رضی اللہ عنہا کے لئے ڈھانپی ہوئی چارپائی تیار کی تھی
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلف بن راشد ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4108]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی خلف بن راشد ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4108]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1440)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 1440»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4108 in Urdu