🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
81. بَابٌ فِي النِّفَاقِ وَعَلَامَاتِهِ وَذِكْرِ الْمُنَافِقِينَ .
نفاق اور اُس کی علامات کا بیان، نیز منافقین کا تذکره
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 411
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" إِنَّ لِلْمُنَافِقِينَ عَلَامَاتٍ يُعْرَفُونَ بِهَا: تَحِيَّتُهُمْ لَعْنَةٌ، وَطَعَامُهُمْ نُهْبَةٌ، وَغَنِيمَتُهُمْ غُلُولٌ، لَا يَقْرَبُونَ الْمَسَاجِدَ إِلَّا هَجْرًا، وَلَا يَأْتُونَ الصَّلَاةَ إِلَّا دُبُرًا مُسْتَكْبِرِينَ إِلَّا بِالْقَوْلِ، لَا يَأْلَفُونَ وَلَا يُؤْلَفُونَ، خُشُبٌ بِاللَّيْلِ صُخُبٌ بِالنَّهَارِ"، وَقَالَ يَزِيدُ مَرَّةً: سُخُبٌ بِالنَّهَارِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ قُدَامَةَ الْجُمَحِيُّ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ الدَّارَقُطْنِيُّ وَغَيْرُهُ.
سیدنا ابوہریر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”منافقین کی مخصوص علامات ہیں، جن کے ذریعے وہ پہچانے جاتے ہیں، ان کی تحیت (یعنی سلام کرنے کا طریقہ) لعنت ہوتی ہے، اُن کا کھانا، اُچک کر حاصل کی گئی چیز ہوتی ہے، اُن کی غنیمت، خیانت ہوتی ہے، وہ صرف بلند آواز میں بری بات کہنے کے لیے مساجد کے قریب جاتے ہیں، اور وہ نماز کی طرف پیٹھ پھیر دیتے ہیں، وہ تکبر کرتے ہوئے ایسا کرتے ہیں، نہ وہ (مسلمانوں کے ساتھ) الفت رکھتے ہیں اور نہ ہی ان سے الفت رکھی جاتی ہے، وہ رات کے وقت لکڑی ہوتے ہیں اور دن کے وقت چیخ و پکار کرتے ہیں“۔ یزید نامی راوی نے ایک مرتبہ لفظ ”صخب“ کی جگہ لفظ ”سخب“ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالملک بن قدامہ جمحی ہے، جسے یحییٰ بن معین اور دیگر حضرات نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام دارقطنی رحمہ اللہ اور دیگر حضرات نے اسے ضعیف کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 411]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى زوائد المسند 153 اورده المؤلف فى كشف الاستار 85، أخرجه مسند أحمد برقم: 7867»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 411 in Urdu