🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
92. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى الْقَبْرِ .
قبر پر نماز جنازہ ادا کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4191
عَنْ أَنَسٍ أَنَّ أَسْوَدَ كَانَ يُنَظِّفُ الْمَسْجِدَ فَمَاتَ فَدُفِنَ لَيْلًا، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأُخْبِرَ فَقَالَ:" انْطَلِقُوا إِلَى قَبْرِهِ"، فَانْطَلَقُوا فَقَالَ:" إِنَّ هَذِهِ الْقُبُورَ مُمْتَلِئَةٌ عَلَى أَهْلِهَا ظُلْمَةً، وَإِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُنَوِّرُهَا بِصَلَاتِي عَلَيْهَا"، فَأَتَى الْقَبْرَ فَصَلَّى عَلَيْهِ، وَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنْ أَخِي مَاتَ وَلَمْ تُصَلِّ عَلَيْهِ، قَالَ:" فَأَيْنَ قَبْرُهُ؟" فَأَخْبَرَهُ، فَانْطَلَقَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - مَعَ الْأَنْصَارِيِّ فَصَلَّى.
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک سیاہ فام شخص مسجد میں صفائی کیا کرتا تھا اس کا انتقال ہو گیا اسے رات میں دفن کر دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو جب اس بات کی اطلاع دی گئی تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اس کی قبر کی طرف چلو وہ لوگ چلے گئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قبریں اپنے متعلقہ افراد کے لئے تاریکی سے بھری ہوئی ہوتی ہیں تو میرے ان پر نماز جنازہ ادا کرنے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ انہیں نورانی کر دیتا ہے پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قبر پر تشریف لائے آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا کی انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرا بھائی فوت ہو گیا، لیکن آپ نے اس کی نماز جنازہ ادا نہیں کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: اس کی قبر کہاں ہے؟ اس نے آپ کو اس بارے میں بتایا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس انصاری کے ساتھ تشریف لے گئے اور آپ نے اس کی بھی نماز جنازہ ادا کی۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس روایت کا ایک حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4191]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 12108»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4191 in Urdu