🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 420
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: مَرَّ رَسُولُ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أُبَيِّ ابْنِ سَلُولَ وَهُوَ فِي ظِلٍّ، فَقَالَ: قَدْ غَبَّرَ عَلَيْنَا ابْنُ أَبِي كَبْشَةَ، فَقَالَ ابْنُهُ عَبْدُ اللَّهِ: وَالَّذِي أَكْرَمَكَ وَأَنْزَلَ عَلَيْكَ الْكِتَابَ، لَئِنْ شِئْتَ لَأَتَيْتُكَ بِرَأْسِهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا، وَلَكِنْ بِرَّ أَبَاكَ وَأَحْسِنْ صُحْبَتَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَقَالَ: تَفَرَّدَ بِهِ زَيْدُ بْنُ بِشْرٍ الْحَضْرَمِيُّ. قُلْتُ: وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر (رئیس المنافقین) عبداللہ بن ابی بن سلول کے پاس سے ہوا، جو سائے میں موجود تھا، اُس نے کہا: اے ابوکبشہ کے صاحبزادے! آپ نے ہم پر غبار ڈال دیا ہے (بعد میں) اس کے بیٹے سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ (جو صحابی رسول ہیں،) انہوں نے (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے) کہا: اس ذات کی قسم! جس نے آپ کو عزت عطا کی ہے اور آپ پر کتاب نازل کی ہے، اگر آپ چاہیں، تو میں آپ کے پاس اُس کا (یعنی اپنے باپ عبداللہ بن ابی بن سلول کا) سر لے آتا ہوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جی نہیں! تم اپنے باپ کے ساتھ نیکی کرو! اور اُس کے ساتھ اچھے طریقے سے رہو!۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: زید بن بشر حضرمی اسے نقل کرنے میں منفرد ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ابن حبان نے اسے ثقہ قرار دیا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 420]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 229 ورده المؤلف فى كشف الاستار 2708، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 231، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 428»

الحكم على الحديث:
إسناده حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 420 in Urdu