🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
94. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ .
ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کرنا، جس کے ذمہ قرض ہو
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4209
وَعَنْ عِيسَى بْنِ صَدَقَةَ بْنِ عَبَّادٍ الْيَشْكُرِيِّ قَالَ: دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عِيسَى عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فَقُلْنَا: حَدِّثْنَا حَدِيثًا يَنْفَعُنَا اللَّهُ بِهِ، فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ: مَنِ اسْتَطَاعَ مِنْكُمْ أَنْ يَمُوتَ وَلَا دَيْنَ عَلَيْهِ فَلْيَفْعَلْ ; فَإِنِّي رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أُتِيَ بِجِنَازَةِ رَجُلٍ وَعَلَيْهِ دَيْنٌ فَقَالَ:" لَا أُصَلِّي عَلَيْهِ حَتَّى تَضْمَنُوا دَيْنَهُ، فَإِنَّ صَلَاتِي عَلَيْهِ تَنْفَعُهُ"، فَلَمْ يَضْمَنُوا دَيْنَهُ وَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ، وَقَالَ:" إِنَّهُ مُرْتَهَنٌ فِي قَبْرِهِ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَعِيسَى وَثَّقَهُ أَبُو حَاتِمٍ، وَضَعَّفَهُ غَيْرُهُ.
عیسیٰ بن صدقہ بن عباد یشکری بیان کرتے ہیں: میں ابوعیسی کے ہمراہ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا ہم نے کہا: آپ ہمیں کوئی ایسی حدیث بیان کیجیئے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ ہمیں نفع عطا کرے تو میں نے انہیں یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے جو شخص یہ استطاعت رکھتا ہو کہ وہ اس حالت میں میرے کہ اس کے ذمہ کوئی قرض نہ ہو، تو اسے ایسا کرنا چاہیے کیونکہ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ کے پاس ایک شخص کا جنازہ لایا گیا جس کے ذمہ قرض تھا، تو آپ نے ارشاد فرمایا: میں اس کی نماز جنازہ اس وقت تک نہیں پڑھاؤں گا جب تک تم اس کے قرض کا ذمہ نہیں لے لیتے پھر میرا نماز جنازہ ادا کرنا اسے فائدہ دے گا لوگوں نے اس کے قرض کو اپنے ذمہ نہیں لیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص کی نماز جنازہ بھی ادا نہیں کی آپ نے ارشاد فرمایا: یہ اپنی قبر میں رہن کے طور پر (پابند) رہے گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ عیسیٰ نامی راوی کو ابوحاتم نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، اور دیگر لوگوں نے انہیں ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4209]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (4244)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4209 in Urdu