الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابُ الصَّلَاةِ عَلَى مَنْ عَلَيْهِ دَيْنٌ .
ایسے شخص کی نماز جنازہ ادا کرنا، جس کے ذمہ قرض ہو
حدیث نمبر: 4215
وَعَنْ أَبِي أُمَامَةَ قَالَ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَتَرَكَ دِينَارَيْنِ دَيْنًا عَلَيْهِ لَيْسَ لَهُ وَفَاءٌ، فَأَبَى رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ يُصَلِّيَ عَلَيْهِ وَقَالَ:" صَلُّوا عَلَى صَاحِبِكُمْ"، فَقَامَ إِلَيْهِ أَبُو قَتَادَةَ فَقَالَ: أَنَا أَقْضِي عَنْهُ، فَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَصَلَّى عَلَيْهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عُتْبَةَ الْكِنْدِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ أَبُو عُتْبَةَ الْكِنْدِيُّ، وَلَمْ أَعْرِفْهُ.
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس نے اپنے ذمہ دو دینار قرض چھوڑا، جس کی ادائیگی کی کوئی صورت نہیں تھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار کر دیا آپ نے ارشاد فرمایا: تم لوگ اپنے ساتھی کی نماز جنازہ ادا کر لو سیدنا ابوقتادہ رضی اللہ عنہ اٹھ کر آپ کی طرف آئے اور عرض کی: میں اس کی طرف سے ادائیگی کر دوں گا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اٹھے اور آپ نے اس شخص کی نماز جنازہ ادا کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعتبہ کندی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4215]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوعتبہ کندی ہے، اور میں اس سے واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4215]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (7508)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 7506، 7508، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1910/2»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4215 in Urdu