🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 422
وَعَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: كُنْتُ آخِذًا بِزِمَامِ نَاقَةِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَقُودُ، وَعَمَّارٌ يَسُوقُ - أَوْ عَمَّارٌ يَقُودُ وَأَنَا أَسُوقُ بِهِ - إِذِ اسْتَقْبَلَنَا اثْنَا عَشَرَ رَجُلًا مُتَلَثِّمِينَ. قَالَ:" هَؤُلَاءِ الْمُنَافِقُونَ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَلَا تَبْعَثُ إِلَى كُلِّ رَجُلٍ مِنْهُمْ فَتَقْتُلُهُ؟ فَقَالَ:" أَكْرَهُ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنَّ مُحَمَّدًا يَقْتُلُ أَصْحَابَهُ، وَعَسَى تُكْفِهُمُ الدُّبَيْلَةُ". قُلْنَا: وَمَا الدُّبَيْلَةُ؟ قَالَ: شِهَابٌ مِنْ نَارٍ يُوضَعُ عَلَى نِيَاطِ قَلْبِ أَحَدِهِمْ فَيَقْتُلُهُ".
قُلْتُ: فِي الصَّحِيحِ بَعْضُهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَلَمَةَ، وَثَّقَهُ جَمَاعَةٌ، وَقَالَ الْبُخَارِيُّ: لَا يُتَابَعُ عَلَى حَدِيثِهِ.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اونٹنی کی لگام پکڑے ہوئے تھا، اور اُسے لے کے چل رہا تھا جبکہ سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اُسے پیچھے سے ہانک رہے تھے (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اُسے لے کر چل رہے تھے، اور میں اُسے پیچھے سے ہانک رہا تھا، اسی دوران ہمارے سامنے 12 افراد آئے، جنہوں نے دھاٹے باندھے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ قیامت کے دن تک کے لئے منافق ہیں، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ ان میں سے ہر ایک کی طرف کسی شخص کو بھیج کر انہیں قتل کیوں نہیں کروا دیتے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ بات ناپسند ہے کہ لوگ یہ بات کریں کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ساتھیوں کو قتل کروا دیتے ہیں عنقریب ”دبیلہ“ ان کے لئے کفایت کر جائے گا، ہم نے عرض کی: ”دبیلہ“ سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ کا انگارہ، جو ان میں سے کسی ایک کے دل پر رکھا جائے گا اور اسے قتل کر دے گا۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں اس (روایت) کا کچھ حصہ منقول ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن سلمہ ہے، ایک جماعت نے اُسے ثقہ قرار دیا ہے، امام بخاری رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اس کی نقل کردہ حدیث کی متابعت نہیں کی جاتی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 422]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الاوسط 8100»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 422 in Urdu