الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
حدیث نمبر: 427
وَعَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ قَالَ: لَمَّا كَانَ غَزْوَةُ تَبُوكَ نَادَى مُنَادِي النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الْمَاءَ قَلِيلٌ فَلَا يَسْبِقْنِي إِلَيْهِ أَحَدٌ"، فَأَتَى الْمَاءَ وَقَدْ سَبَقَهُ أَقْوَامٌ، فَلَعَنَهُمْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ عَنْ بَكْرِ بْنِ بَكَّارٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ السَّكَنِ عَنْ بَكْرِ بْنِ بَكَّارٍ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا ابوطفیل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: غزوہ تبوک کے موقع پر، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے منادی نے یہ اعلان کیا: پانی تھوڑا ہے، تو کوئی بھی شخص مجھ سے (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے) پہلے اُس (چشمے) تک نہ جائے، جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اُس چشمے کے پاس تشریف لائے، تو کچھ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے اُس تک پہنچ چکے تھے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں پر لعنت کی۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں یہ مذکور ہے: اس کو یحیی بن محمد بن سکن نے بکر بن بکار سے روایت کیا ہے، میں نے ان دونوں کے حالات (کسی کتاب میں) نہیں دیکھے ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 427]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 427 in Urdu