🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
83. بَابٌ مِنْهُ فِي الْمُنَافِقِينَ .
منافقین کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 429
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: خَطَبَنَا رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خُطْبَةً فَحَمِدَ اللَّهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ مِنْكُمْ مُنَافِقِينَ، فَمَنْ سَمَّيْتُ فَلْيَقُمْ" ثُمَّ قَالَ:" قُمْ يَا فُلَانُ، قُمْ يَا فُلَانُ، قُمْ يَا فُلَانُ" حَتَّى سَمَّى سِتَّةً وَثَلَاثِينَ رَجُلًا ثُمَّ قَالَ:" إِنَّ فِيكُمْ أَوْ مِنْكُمْ، فَاتَّقُوا اللَّهَ" قَالَ فَمَرَّ عُمَرُ عَلَى رَجُلٍ مِمَّنْ سَمَّى مُقَنَّعٍ، قَدْ كَانَ يَعْرِفُهُ، قَالَ: مَالَكَ؟ قَالَ: فَحَدَّثَهُ بِمَا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: بُعْدًا لَكَ سَائِرَ الْيَوْمِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عِيَاضُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ أَبِيهِ، وَلَمْ أَرَ مَنْ تَرْجَمَهُمَا.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء بیان کرنے کے بعد ارشاد فرمایا: تم لوگوں میں کچھ منافقین موجود ہیں، جس بھی شخص کا میں نام لوں، وہ اُٹھ جائے (اور اُٹھ کر چلا جائے) پھر آپ نے ارشاد فرمایا: اے فلاں! تم کھڑے ہو جاؤ! اے فلاں! تم کھڑے ہو جاؤ! اے فلاں! تم کھڑے ہو جاؤ! یہاں تک کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے 36 افراد کے نام لیے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بے شک تم میں (راوی کو شک ہے، یا شاید یہ الفاظ ہیں:) تم میں سے (یعنی تم میں یہ لوگ منافق تھے)، تو اللہ سے ڈرو! راوی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا گزر ایک ایسے شخص کے پاس سے ہوا، جس کا نام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لیا تھا اُس نے سر جھکایا ہوا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس کے واقف تھے، اُنہوں نے دریافت کیا: تمہیں کیا ہوا ہے؟ تو اُس نے انہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد کے بارے میں بتایا، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم ہمیشہ کے لیے دور ہو جاؤ (یا تم ہمیشہ کے لیے برباد ہو گئے)۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عیاض بن عیاض ہے، جس نے اسے اپنے والد سے نقل کیا ہے ((علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں نے کسی (محدث) کو ان دونوں کے حالات ذکر کرتے ہوئے نہیں دیکھا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 429]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى مسنده 273/5 اورده المؤلف فى زوائد المسند 4009، أخرجه مسند أحمد برقم: 21843»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 429 in Urdu