🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
117. بَابٌ فِي الْعَذَابِ فِي الْقَبْرِ .
قبر میں عذاب ہونا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4294
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: بَيْنَا أَنَا أَسِيرُ بِجَنَبَاتِ بَدْرٍ إِذْ خَرَجَ رَجُلٌ مِنْ حُفْرَةٍ فِي عُنُقِهِ سِلْسِلَةٌ فَنَادَانِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ اسْقِنِي. فَلَا أَدْرِي أَعَرَفَ اسْمِي أَوْ دَعَانِي بِدَعَايَةِ الْعَرَبِ. وَخَرَجَ رَجُلٌ فِي ذَلِكَ الْحَفِيرِ فِي يَدِهِ سَوْطٌ فَنَادَانِي: يَا عَبْدَ اللَّهِ لَا تَسْقِهِ فَإِنَّهُ كَافِرٌ. ثُمَّ ضَرَبَهُ بِالسَّوْطِ حَتَّى عَادَ إِلَى حُفْرَتِهِ. فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُسْرِعًا فَأَخْبَرْتُهُ فَقَالَ لِي:" أَوَ قَدْ رَأَيْتَهُ؟". قُلْتُ: نَعَمْ. قَالَ:" ذَاكَ عَدُوُّ اللَّهِ أَبُو جَهْلِ بْنُ هِشَامٍ، وَذَاكَ عَذَابُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ میں بدر کے آس پاس سفر کر رہا تھا اسی دوران ایک گڑھے میں سے ایک شخص نکلا جس کی گردن میں ایک بیڑی تھی اس نے مجھے پکار کر کہا: اے عبداللہ! تم مجھے کچھ پلاؤ! مجھے اندازہ نہیں ہوا کہ کیا اس نے میرا نام لیا ہے، یا مجھے عربوں کے مخصوص طریقے کے مطابق بلایا ہے پھر اس گڑھے میں سے ایک اور شخص نکلا جس کے ہاتھ میں ایک چھڑی تھی اس نے مجھے پکار کر کہا: اے عبداللہ! تم اسے نہ پلاؤ کیونکہ یہ کافر ہے پھر اس نے اسے چھڑی ماری پھر اسے واپس گڑھے میں لے گیا پھر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جلدی سے حاضر ہوا میں نے آپ کو اس بارے میں بتایا تو آپ نے دریافت کیا: کیا تم نے اسے دیکھا تھا؟ میں نے عرض کی: جی ہاں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ اللہ کا دشمن ابوجہل بن ہشام تھا اور یہ اس کا عذاب ہے، جو قیامت تک ہوتا رہے گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن محمد بن مغیرہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الجنائز/حدیث: 4294]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6556»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4294 in Urdu