🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4328
وَعَنْ حُذَيْفَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" الْإِسْلَامُ ثَمَانِيَةُ أَسْهُمٍ: الْإِسْلَامُ سَهْمٌ، وَالصَّلَاةُ سَهْمٌ، وَالصِّيَامُ سَهْمٌ، وَالزَّكَاةُ سَهْمٌ، وَحَجُّ الْبَيْتِ سَهْمٌ، وَالْأَمْرُ بِالْمَعْرُوفِ سَهْمٌ، وَالنَّهْيُ عَنِ الْمُنْكَرِ سَهْمٌ، وَالْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ سَهْمٌ، وَقَدْ خَابَ مَنْ لَا سَهْمَ لَهُ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ يَزِيدُ بْنُ عَطَاءٍ، وَثَّقَهُ أَحْمَدُ، وَضَعَّفَهُ جَمَاعَةٌ.
قُلْتُ: وَقَدْ تَقَدَّمَ فِي الْإِيمَانِ أَحَادِيثُ نَحْوُ هَذَا.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”اسلام کے آٹھ حصے ہیں، اسلام (یعنی کلمہ شہادت پڑھنا) ایک حصہ ہے، نماز ایک حصہ ہے روزہ ایک حصہ ہے زکوۃ ایک حصہ ہے، بیت اللہ کا حج کرنا ایک حصہ ہے نیکی کا حکم دینا ایک حصہ ہے برائی سے منع کرنا ایک حصہ اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایک حصہ ہے، اور وہ شخص رسوا ہو گیا، جس کا کوئی حصہ نہ ہو“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یزید بن عطاء ہے، جسے امام أحمد نے ثقہ قرار دیا ہے، اور ایک جماعت نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں، اس سے پہلے ایمان سے متعلق باب میں اس نوعیت کی احادیث گزر چکی ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4328]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 2927»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4328 in Urdu