🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4346
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" خَمْسٌ بِخَمْسٍ". قِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَا خَمْسٌ بِخَمْسٍ؟ قَالَ:" مَا نَقَضَ قَوْمٌ الْعَهْدَ إِلَّا سُلِّطَ عَلَيْهِمْ عَدُوُّهُمْ، وَمَا حَكَمُوا بِغَيْرِ مَا أَنْزَلَ اللَّهُ إِلَّا فَشَا فِيهِمُ [ الْفَقْرُ، وَلَا ظََهَرَتْ فِيهِمُ الْفَاحِشَةُ إِلَا فَشَا فِيهِمُ ] الْمَوْتُ. وَلَا مَنَعُوا الزَّكَاةَ إِلَّا حُبِسَ عَنْهُمُ الْقَطْرُ، وَلَا طَفَّفُوا الْمِكْيَالَ إِلَّا حُبِسَ عَنْهُمُ النَّبَاتُ وَأُخِذُوا بِالسِّنِينَ‌".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَيْسَانَ الْمَرْوَزِيُّ، لَيَّنَهُ الْحَاكِمُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ مُوَثَّقُونَ، وَفِيهِمْ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”پانچ چیزیں، پانچ چیزوں کے ساتھ مشروط ہیں، عرض کی گئی: یا رسول اللہ! پانچ چیزیں، پانچ چیزوں کے ساتھ مشروط ہونے سے مراد کیا ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بھی کوئی قوم عہد شکنی کرتی ہے، تو ان کے دشمن کو ان پر مسلط کر دیا جاتا ہے، اور جب بھی لوگ اس چیز کے علاوہ فیصلہ دیتے ہیں، جو اللہ تعالیٰ نے نازل کیا ہے، تو ان کے درمیان غربت پھیل جاتی ہے، اور جس قوم کے درمیان فحاشی ظاہر ہو جاتی ہے، ان کے درمیان موت پھیل جاتی ہے، اور جو لوگ زکوۃ نہیں دیتے ہیں، اُن سے بارش کو روک لیا جاتا ہے، اور جو لوگ ماپنے میں ہیرا پھیری کرتے ہیں، اُن سے پیدوار کو روک دیا جاتا ہے، اور انہیں قحط سالی لپیٹ میں لے لیتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی اسحاق بن عبداللہ بن کیسان مروزی ہے۔ امام حاکم رحمہ اللہ نے اسے کمزور قرار دیا ہے، اس کے بقیہ رجال کی توثیق کی گئی ہے، اور ان کے بارے میں کلام بھی کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4346]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (10992)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10992، وأخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4463، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 6289، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 2049/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4346 in Urdu