الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابُ فَرْضِ الزَّكَاةِ
زکوۃ کا فرضیت کا بیان
حدیث نمبر: 4351
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: خَرَجْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْمَدِينَةِ فَمَرَّ عَلَى بِئْرٍ يُسْقَى عَلَيْهَا فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ هَذِهِ الْبِئْرِ يَحْمِلُهَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنْ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّهَا"، وَأَتَى عَلَى غَنَمٍ فَقَالَ:" إِنَّ صَاحِبَ هَذِهِ الْغَنَمِ يُفْعَلُ بِهِ كَذَا وَكَذَا إِنْ لَمْ يُؤَدِّ حَقَّهَا"، وَأَتَى عَلَى إِبِلٍ فَقَالَ مِثْلَ ذَلِكَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَيُّ الْمَالِ خَيْرٌ؟ قَالَ:" لَيْسَ فِي الْمَالِ خَيْرٌ". قُلْتُ: فَمَا بُغْيَتُنَا؟ قَالَ:" الْخَادِمُ يَخْدِمُكَ، فَإِذَا صَلَّى فَهُوَ أَخُوكَ، أَوْ فَرَسُكَ تُجَاهِدُ عَلَيْهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَدِيُّ بْنُ الْفَضْلِ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ.
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا گزر ایک کنویں کے پاس سے ہوا، جس سے پانی لیا جاتا تھا، آپ نے فرمایا: کنویں کا مالک شخص قیامت کے دن اسے اٹھا کے آئے گا، اگر اس نے اس کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا، پھر آپ کا گزر بکریوں کے پاس سے ہوا، آپ نے ارشاد فرمایا: ان بکریوں کے مالک کے ساتھ ایسا ایسا کیا جائے گا، اگر اس نے ان کے حق کو ادا نہیں کیا ہو گا، پھر آپ کا گزر اونٹوں کے پاس سے ہوا، تو آپ نے اس کی مانند بات ارشاد فرمائی، میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا مال زیادہ بہتر ہے؟ آپ نے ارشاد فرمایا: مال میں کوئی بہتری نہیں ہے، میں نے عرض کی: ہماری ضروریات کی چیزیں کیا ہونی چاہییں؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک خادم، جو تمہاری خدمت کرے، جب وہ نماز پڑھتا ہو، تو پھر وہ تمہارا بھائی شمار ہو گا، یا تمہارا گھوڑا جس پر تم جہاد کے لئے جا سکو“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4351]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عدی بن فضل ہے، اور وہ متروک ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4351]
الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 4351 in Urdu