🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
12. بَابٌ مِنْهُ فِي بَيَانِ الزَّكَاةِ .
زکوۃ کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4390
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُعَاذًا إِلَى الْيَمَنِ أَمَرَهُ أَنْ يَأْخُذَ فِي كُلِّ ثَلَاثِينَ مِنَ الْبَقَرِ تَبِيعًا أَوْ تَبِيعَةً، جَذَعًا أَوْ جَذَعَةً، وَمِنْ كُلِّ أَرْبَعِينَ بَقَرَةً مُسِنَّةً. قَالُوا: فَالْأَوْقَاصُ؟ قَالَ: مَا أَمَرَنِي فِيهَا بِشَيْءٍ، وَسَأَسْأَلُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَدِمْتُ. فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَهُ فَقَالَ:" لَيْسَ فِيهَا شَيْءٌ".
قَالَ: قَالَ الْمَسْعُودِيُّ: [ وَ ] الْأَوْقَاصُ: مَا بَيْنَ الثَّلَاثِينَ إِلَى الْأَرْبَعِينَ، وَالْأَرْبَعِينَ إِلَى السِّتِّينَ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَقَالَ: لَمْ يُتَابِعْ بَقِيَّةَ أَحَدٌ عَلَى رَفْعِهِ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ، وَالْحَسَنُ ضَعِيفٌ، وَقَدْ رُوِيَ عَنْ طَاوُسٍ مُرْسَلًا.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا، تو آپ نے انہیں حکم دیا کہ وہ ہر تیس گائیوں میں ایک تبیع یا تبیعہ، یا ایک جذع یا جذعہ وصول کریں، اور ہم چالیس گائیوں میں ایک مسنہ وصول کریں، لوگوں نے عرض کی: ”اوقاص“ کیا حکم ہو گا؟ تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے بتایا: مجھے اس کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کوئی حکم نہیں دیا، جب میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاؤں گا، تو آپ سے دریافت کر لوں گا، جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور انہوں نے اس بارے میں دریافت کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اُن میں کسی چیز کی ادائیگی لازم نہیں ہو گی۔ راوی بیان کرتے ہیں: مسعودی فرماتے ہیں: ”اوقاص“ سے مراد تیس سے لے کے چالیس تک، یا چالیس سے لے کر ساتھ تک کی تعداد ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، وہ فرماتے ہیں: اس روایت کے ”مرفوع“ ہونے میں، کسی نے بھی بقیہ کی متابعت نہیں کی ہے، صرف حسن بن عمارہ نے متابعت کی ہے، اور حسن نامی راوی ضعیف ہے، یہ روایت طاؤس کے حوالے سے ”مرسل“ روایت کے طور پر بھی نقل کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4390]
تخریج الحدیث: «أخرجه البحر الزخار المعروف بمسند البزار 10 - 18 برقم: 4868»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4390 in Urdu