🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ الْخَرْصِ .
پیداوار کا اندازہ لگانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4400
عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْكُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ ابْنَ رَوَاحَةَ إِلَى الْيَهُودِ، فَيَخْرُصُ عَلَيْهِمُ النَّخْلَ حِينَ يَطِيبُ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهُ، ثُمَّ يُخَيِّرُونَ الْيَهُودَ أَنْ يَأْخُذُوهُ بِذَلِكَ الْخَرْصِ أَمْ يَدْفَعُوهُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ، وَإِنَّمَا أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرْصِ لِكَيْ لَا تُحْصَى الزَّكَاةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْخَذَ الثَّمَرَةُ وَتُفَرَّقَ.
قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ ذَكَرَ الزَّكَاةَ وَغَيْرَهَا.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ فِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، وَفِي رِوَايَةٍ: عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أُخْبِرْتُ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا خبیر کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے، یہ بات بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو یہودیوں کی طرف بھیجا، وہ اُن کی کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ لگاتے تھے، یہ اس سے پہلے کی بات ہوتی تھی کہ جب کھجوریں کھائے جانے کے قابل ہو جاتیں، اس کے بعد وہ یہودیوں کو اختیار دیتے تھے کہ اگر وہ چاہیں، تو اس اندازے کے مطابق پیداوار وصول کریں، یا پھر اتنی پیداوار اُن کے حوالے کر دیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پیداوار کا اندازہ (پہلے) لگانے کا حکم اس لئے دیا تھا، تاکہ پھل کے اتارے جانے اور منتشر ہونے سے پہلے زکوۃ کو شمار کیا جا سکے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ابوداؤد نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، جس میں زکوۃ اور دیگر چیزوں کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، امام أحمد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، البتہ انہوں نے ایک روایت میں یہ کہا: ہے: یہ ابن جریج کے حوالے سے ابن شہاب سے منقول ہے، اور ایک روایت میں یہ کہا: ہے: ابن جریج کہتے ہیں: مجھے ابن شہاب کے حوالے سے یہ بات بیان کی گئی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4400]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام احمد فى المسند (163/6)، أخرجه سنن أبي داود برقم: 1606، وأخرجه مسند أحمد برقم: 24777، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2315»

الحكم على الحديث:
إسناده منقطع


Majma al-Zawa'id Hadith 4400 in Urdu