🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
14. بَابُ الْخَرْصِ .
پیداوار کا اندازہ لگانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4405
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعَثَ أَبَاهُ أَبَا حَثْمَةَ خَارِصًا، فَجَاءَهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ أَبَا حَثْمَةَ زَادَ عَلَيَّ. فَدَعَا أَبَا حَثْمَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ ابْنَ عَمِّكَ يَزْعُمُ أَنَّكَ قَدْ زِدْتَ عَلَيْهِ؟" فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ تَرَكْتُ عُرْيَةَ أَهْلِهِ، وَمَا تَطْعَمُهُ الْمَسَاكِينُ، وَمَا يُصِيبُ الرِّيحُ. فَقَالَ:" قَدْ زَادَكَ ابْنُ عَمِّكَ، وَأَنْصَفَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ صَدَقَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن ابوحثمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کے والد سیدنا ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کو کھجوروں کی پیداوار کا اندازہ لگانے کے لئے بھیجا، ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اُس نے عرض کی: یا رسول اللہ! سیدنا ابوحثمہ، رضی اللہ عنہ نے ہم پر زیادہ ادائیگی مقرر کی ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا ابوحثمہ رضی اللہ عنہ کو بلایا آپ نے فرمایا: اے ابوحثمہ! تمہارا چچازاد یہ کہتا ہے کہ تم نے اس پر زیادہ ادائیگی مقرر کی ہے، انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں نے اس کے اہل خانہ کے لئے کچھ حصہ چھوڑا ہے، جس کو یہ مسکینوں کو کھلا سکے اور جس کو ہوا نے گرا دیا تھا، وہ بھی چھوڑ دیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے چچازاد نے تو تمہیں زیادہ حصہ دیا ہے، اور انصاف سے کام لیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی محمد بن صدقہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4405]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9146»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4405 in Urdu