الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
84. بَابُ تُحْشَرُ كُلُّ نَفْسٍ عَلَى هَوَاهَا .
(قیامت کے دن) ہر شخص کو اس کی خواہش کے مطابق اُٹھایا جائے گا
حدیث نمبر: 442
عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّ نَفْسٍ تُحْشَرُ عَلَى هَوَاهَا، فَمَنْ هَوِيَ الْكُفْرَ فَهُوَ مَعَ الْكَفَرَةِ وَلَا يَنْفَعُهُ عَمَلُهُ شَيْئًا".
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: لَهُ فِي الصَّحِيحِ:" يُبْعَثُ كُلُّ عَبْدٍ عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ" فَقَطْ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ ابْنُ لَهِيعَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”(قیامت کے دن) ہر شخص کو اُس کی خواہش کے مطابق اُٹھایا جائے گا، جس شخص کی خواہش کفر ہو گی، وہ کافروں کے ساتھ ہو گا، اور اُس نے (دنیا میں ظاہری طور پر، مسلمانوں کی طرح کا) جو عمل کیا ہو گا، وہ اُسے کوئی فائدہ نہیں دے گا“۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ”صحیح“ میں صرف یہ الفاظ منقول ہیں: ”ہر شخص کو اُس (عقیدے) کے مطابق زندہ کیا جائے گا، جس (عقیدہ) پر وہ مرا تھا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 442]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابن لہیعہ ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الإيمان/حدیث: 442]
تخریج الحدیث: «اخرجة الامام الطبراني فى معجم الاوسط 8978، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 9072»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 442 in Urdu