الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
24. بَابُ صَدَقَةِ الْفِطْرِ .
صدقہ فطر کا بیان
حدیث نمبر: 4438
وَعَنْهُ قَالَ: رَأَيْتُ نَاسًا مِنَ الْعَرَبِ أَتَوْا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّا أُولُو مَاشِيَةٍ، وَإِنَّنَا نُخْرِجُ صَدَقَتَهَا، فَهَلْ تُجْزِئُ عَنَّا مِنْ زَكَاةِ رَمَضَانَ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا، أَدُّوهَا عَنِ الصَّغِيرِ وَالْكَبِيرِ، وَالْحُرِّ وَالْعَبْدِ، فَأَنَّهَا طَهُورٌ لَكُمْ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَالْبَزَّارُ بِاخْتِصَارٍ، وَفِيهِ كَثِيرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
اُن کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: وہ بیان کرتے ہیں: میں نے کچھ عربوں کو دیکھا کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور عرض کی: یا رسول اللہ! ہم جانوروں والے لوگ ہیں، ہم ان کی زکوۃ ادا کرنا چاہتے ہیں، تو کیا رمضان کی زکوۃ ہماری طرف سے کفایت کر جائے گی؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جی نہیں! تم اُس کو (یعنی صدقہ فطر) کو ہر چھوٹے اور بڑے آزاد اور غلام کی طرف سے ادا کرو، کیونکہ یہ تمہارے لئے طہارت کا باعث ہو گا۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4438]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، امام بزار نے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی کثیر بن عبداللہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4438]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3780»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4438 in Urdu