الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
حدیث نمبر: 4483
وَعَنْ أَبِي عُمَيْرٍ، أَوْ أَبِي عُمَيْرَةَ قَالَ: كُنَّا جُلُوسًا عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ رَجُلٌ بِطَبَقٍ عَلَيْهِ تَمْرٌ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا هَذَا؟ أَصَدَقَةٌ أَمْ هَدِيَّةٌ؟". فَقَالَ: صَدَقَةٌ. فَقَالَ: فَقَدَّمَهُ إِلَى الْقَوْمِ، وَحَسَنٌ - صَلَوَاتُ اللَّهِ عَلَيْهِ - يَتَعَفَّرُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَأَخَذَ الصَّبِيُّ تَمْرَةً فَجَعَلَهَا فِي فِيهِ، فَأَدْخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُصْبُعَهُ فِي فِي الصَّبِيِّ، فَانْتَزَعَ التَّمْرَةَ فَقَذَفَ بِهَا، ثُمَّ قَالَ:" إِنَّا آلَ مُحَمَّدٍ لَا تَحِلُّ لَنَا الصَّدَقَةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، إِلَّا أَنَّ أَحْمَدَ سَمَّاهُ أُسَيْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَسَمَّاهُ الطَّبَرَانِيُّ رُشَيْدَ بْنَ مَالِكٍ، وَفِيهِ حَفْصَةُ بِنْتُ طَلْقٍ، وَلَمْ يَرْوِ عَنْهَا غَيْرُ مُعَرِّفِ بْنِ وَاصِلٍ، وَلَمْ يُوَثِّقْهَا أَحَدٌ.

سیدنا ابوعمیر رضی اللہ عنہ، یا شاید سیدنا ابوعمیرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے اسی دوران ایک شخص تھال لے کر آیا، جس میں کھجوریں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ ہدیہ ہے، یا صدقہ ہے؟ اس نے عرض کی: صدقہ ہے، راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ چیز لوگوں کی طرف بڑھا دی، اس وقت سیدنا امام حسن رضی اللہ عنہ (جو اس وقت بچے تھے) جو اپنے ہاتھوں کے بل چل رہے تھے، انہوں نے ایک کھجور لی، اور اپنے منہ میں ڈال لی،) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلی بچے کے منہ میں ڈالی اور کھجور نکالی، اور اسے ایک طرف رکھ دیا، پھر آپ نے ارشاد فرمایا: بے شک ہم، یعنی آل محمد، ہمارے لئے صدقہ حلال نہیں ہے۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے معجم میں نقل کی ہے، تاہم امام أحمد نے راوی کا نام سیدنا اسید بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے، جبکہ امام طبرانی نے ان کا نام رشید بن مالک بیان کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی حفصہ بنت طلق ہیں، معرف بن واصل کے علاوہ اور کسی نے اس خاتون سے روایت نقل نہیں کی ہے، اور نہ کسی نے اس خاتون کی توثیق کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4483]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (4632) اخرجه الامام احمد فى المسند (490/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 15572، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 4632»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4483 in Urdu