الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
31. بَابُ الصَّدَقَةِ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلِآلِهِ وَلِمَوَالِيهِمْ .
نبی اکرم ﷺ، آپ کی آل اور آپ کے موالی کے لئے صدقہ کا حکم
حدیث نمبر: 4489
وَعَنْ سَلْمَانَ أَنَّهُ جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ؟". قَالَ: هَذِهِ صَدَقَةٌ عَلَيْكَ وَعَلَى أَصْحَابِكَ. قَالَ:" يَا سَلْمَانُ، إِنَّا لَا نَأْكُلُ الصَّدَقَةَ". فَذَهَبَ بِهَا سَلْمَانُ، فَلَمَّا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَاءَهُ سَلْمَانُ بِمَائِدَةٍ عَلَيْهَا رُطَبٌ فَقَالَ:" مَا هَذِهِ الْمَائِدَةُ؟". قَالَ: هَدِيَّةٌ. فَقَالَ لِأَصْحَابِهِ:" ادْنُوا فَكُلُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے بارے میں یہ بات منقول ہے: وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک دسترخوان لے کے آئے جس میں کھجوریں موجود تھیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ کیا ہے؟ انہوں نے عرض کی: یہ آپ کے لئے اور آپ کے اصحاب کے لئے صدقہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے سلمان! ہم صدقہ نہیں کھاتے ہیں، پھر سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ اسے لے گئے، اگلے دن سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دسترخوان لے کر آئے، جس پر کھجوریں موجود تھیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: یہ دسترخوان کس چیز کا ہے؟ انہوں نے عرض کی: ہدیہ ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: تم لوگ قریب ہو جاؤ اور کھاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4489]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4489]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22488، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6070، وأخرجه شرح معاني الآثار برقم: 2986»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4489 in Urdu