الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4507
وَعَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: أَوْصَانِي خَلِيلِي صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ: بِحُبِّ الْمَسَاكِينِ، وَأَنْ أَدْنُوَ مِنْهُمْ، وَأَنْ أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ أَسْفَلَ مِنِّي، وَلَا أَنْظُرَ إِلَى مَنْ هُوَ فَوْقِي، وَأَنْ أَصِلَ رَحِمِي وَإِنْ جَفَانِي، وَأَنْ أُكْثِرَ مِنْ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ، وَأَنْ أَتَكَلَّمَ بِمُرِّ الْحَقِّ، وَلَا تَأْخُذَنِي فِي اللَّهِ لَوْمَةَ لَائِمٍ، وَأَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَيْئًا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَظُنُّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ بِنَحْوِهِ، وَأَظُنُّهُ رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَلَهُ طَرِيقٌ تَأْتِي فِي مَوَاضِعِهَا إِنْ شَاءَ اللَّهُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ، إِلَّا أَنَّ الشَّعْبِيَّ لَمْ أَجِدْ لَهُ سَمَاعًا مِنْ أَبِي ذَرٍّ.
حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سات باتوں کی تلقین کی تھی: مساکین سے محبت رکھنا ‘ یہ کہ میں ان کے قریب رہوں ‘ یہ کہ میں اپنے سے نیچے والے فرد کی طرف دیکھوں ‘ اپنے سے اوپر والے شخص کی طرف نہ دیکھوں ‘ یہ کہ میں صلہ رحمی کروں ‘ اگرچہ رشتہ دار میرے ساتھ زیادتی کریں، یہ کہ میں لا حول ولا قوۃ الا بااللہ کثرت سے پڑھوں ‘ یہ کہ میں حق بات کہوں خواہ وہ کڑوی ہو ‘ اور یہ کہ میں اللہ تعالیٰ کے بارے میں کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پرواہ نہ کروں ‘ اور یہ کہ میں لوگوں سے کچھ نہ مانگوں۔ یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، معجم صغیر میں اس کی مانند روایت نقل کی ہے ‘ اس کے بارے میں میرا یہ خیال ہے کہ اسے امام احمد نے بھی روایت کیا ہے ‘ اس کی ایک اور سند ہے ‘ جو دوسرے مقام پر آئے گی ‘ اگر اللہ نے چاہا ‘ اس کے رجال ثقہ ہیں ‘ البتہ میں نے امام شعبی کے حضرت ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ سے سماع سے متعلق کوئی روایت نہیں پائی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4507]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (1649) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (758) اخرجه الامام احمد فى المسند (173، 159/5) اخرجه الامام البزار فى المسند (3309)، أخرجه مسند أحمد برقم: 20906، وأخرجه مسند البزار برقم: 3966، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 1649»
الحكم على الحديث:
إسناده منقطع
Majma al-Zawa'id Hadith 4507 in Urdu