الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
35. بَابُ مَا جَاءَ فِي السُّؤَالِ .
مانگنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4521
وَعَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ بِالْكُوفَةِ أَمِيرًا فَخَطَبَ فَقَالَ: إِنَّ فِي إِعْطَاءِ هَذَا الْمَالِ فِتْنَةً، وَفِي إِمْسَاكِهِ فِتْنَةً، وَلِذَلِكَ قَامَ بِهِ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى فَرَغَ ثُمَّ نَزَلَ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
مطرف بن عبدالله بن شخیر، ایک صحابی کے حوالے سے یہ بات نقل کرتے ہیں: وہ کوفہ کے امیر تھے، انہوں نے خطبہ دیتے ہوئے یہ بات ارشاد فرمائی: ”یہ مال دینا بھی فتنہ ہے، اور اسے روک کے رکھنا بھی فتنہ ہے، یہی وجہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب اس کے ساتھ مصروف ہوتے تھے (یعنی اس کو تقسیم کرنا شروع کرتے تھے) تو اس سے فارغ ہو کر ہی منبر سے نیچے آتے تھے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4521]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4521]
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4521 in Urdu