الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. بَابُ فَضْلِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کی فضیلت
حدیث نمبر: 4603
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ؟ قَالَ:" تَمَامُ الْعَمَلِ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، أَسْأَلُكَ عَنْ فَضْلِ الصَّدَقَةِ؟ قَالَ:" الصَّدَقَةُ شَيْءٌ عَجَبٌ". قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، تَرَكْتَ أَفْضَلَ عَمَلٍ فِي نَفْسِي أَوْ خَيْرَهُ؟ قَالَ:" مَا هُوَ؟". قُلْتُ: الصَّوْمُ؟ قَالَ:" خَيْرٌ وَلَيْسَ هُنَاكَ". قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَيُّ الصَّدَقَةِ؟ - وَذَكَرَ كَلِمَةً - قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَقْدِرْ أَفْعَلُ؟ قَالَ:" بِفَضْلِ طَعَامِكَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" بِشِقِّ تَمْرَةٍ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" بِكَلِمَةٍ طَيِّبَةٍ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:"دَعِ النَّاسَ مِنَ الشَّرِّ ; فَإِنَّهَا صَدَقَةٌ تَصَدَّقْ بِهَا عَلَى نَفْسِكَ". قُلْتُ: فَإِنْ لَمْ أَفْعَلْ؟ قَالَ:" تُرِيدُ أَنْ لَا تَدَعَ فِيكَ مِنَ الْخَيْرِ شَيْئًا".
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
قُلْتُ: عِنْدَ النَّسَائِيِّ طَرَفٌ مِنْهُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْعَوَّامُ بْنُ جُوَيْرِيَةَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! نماز کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں؟ آپ نے فرمایا: یہ عمل کی تکمیل ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! میں آپ سے صدقہ کی فضیلت کے بارے میں دریافت کرتا ہوں آپ نے ارشاد فرمایا: صدقہ پسندیدہ چیز ہے میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ نے اس عمل کو ترک کر دیا جو میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ اور سب سے زیادہ فضیلت والا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: وہ کون سا ہے میں نے عرض کی: روزہ، آپ نے فرمایا: وہ بہتر ہے، لیکن وہ مراد نہیں ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! کون سا صدقہ زیادہ فضیلت رکھتا ہے اس کے بعد راوی نے ایک کلمہ ذکر کیا تھا۔ میں نے عرض کی: اگر میں اس کی قدرت نہ رکھوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اضافی (چیز) صدقہ کر دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: نصف کھجور کر دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پاکیزہ بات کہہ دو میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگوں کو شر سے بچا کے رکھو کیونکہ یہ بھی ایک صدقہ ہو گا جسے تم اپنی ذات پر کرو گے میں نے عرض کی: اگر میں یہ بھی نہ کر سکوں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم یہ چاہتے ہو کہ تم اپنے اندر کوئی بھی بھلائی نہ رہنے دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4603]
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: امام نسائی رحمہ اللہ نے اس روایت کا ایک حصہ نقل کیا ہے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عوام بن جویریہ ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4603]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند البزار برقم: 4078»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4603 in Urdu