🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ أَجْرِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کا اجر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4619
عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ قَالَ: جَاءَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ أَحَدُهُمْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي مِائَةُ دِينَارٍ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِعَشَرَةِ دَنَانِيرَ. وَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَتْ لِي عَشَرَةُ دَنَانِيرَ فَتَصَدَّقْتُ مِنْهَا بِدِينَارٍ. وَقَالَ الْآخَرُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَانَ لِي دِينَارٌ فَتَصَدَّقْتُ بِعُشْرِهِ. قَالَ: فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كُلُّكُمْ فِي الْأَجْرِ سَوَاءٌ ; كُلُّكُمْ تَصَدَّقَ بِعُشْرِ مَالِهِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَالْبَزَّارُ، وَفِيهِ الْحَارِثُ، وَفِيهِ كَلَامٌ كَثِيرٌ.
سیدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: تین آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے ان میں سے ایک نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس ایک سو دینار تھے میں نے ان میں سے دس دینار صدقہ کر دیے دوسرے شخص نے عرض کی: یا رسول اللہ! میرے پاس دس دینار تھے میں نے ان میں سے ایک دینار صدقہ کر دیا ہے تیسرے نے عرض کی: یا رسول اللہ! یا رسول اللہ! میرے پاس ایک دینار تھا۔ میں نے اس کا دسواں حصہ صدقہ کر دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم سب اجر میں برابر ہو تم میں سے ہر ایک نے اپنے مال کا دسواں حصہ صدقہ کیا ہے“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی حارث ہے اس کے بارے میں بہت زیادہ کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4619]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (743) اخرجه البزار فى المسند (946)، أخرجه مسند أحمد برقم: 745»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4619 in Urdu