🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
57. بَابُ أَجْرِ الصَّدَقَةِ .
صدقہ کرنے کا اجر
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4623
وَعَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: لَمَّا أُنْزِلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ: (مَثَلُ الَّذِينَ يُنْفِقُونَ أَمْوَالَهُمْ فِي سَبِيلِ اللَّهِ كَمَثَلِ حَبَّةٍ أَنْبَتَتْ سَبْعَ سَنَابِلَ فِي كُلِّ سُنْبُلَةٍ مِائَةُ حَبَّةٍ) قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي". فَنَزَلَتْ: (مَنْ ذَا الَّذِي يُقْرِضُ اللَّهَ قَرْضًا حَسَنًا فَيُضَاعِفَهُ لَهُ أَضْعَافًا كَثِيرَةً) ، قَالَ:" رَبِّ زِدْ أُمَّتِي". فَنَزَلَتْ: (إِنَّمَا يُوَفَّى الصَّابِرُونَ أَجْرَهُمْ بِغَيْرِ حِسَابٍ) .
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ الْمُسَيَّبِ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: جب یہ آیت نازل ہوئی: ”وہ لوگ جو اللہ کی راہ میں اپنے اموال خرچ کرتے ہیں ان کی مثال اس دانے کی طرح ہے، جو سات بالیاں اگاتی ہے ہر ایک بالی میں ایک سودانے ہوتے ہیں“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا فرما“۔ تو یہ آیت نازل ہوئی: ”جو شخص اللہ تعالیٰ کو قرض حسنہ دے گا، تو اللہ تعالیٰ اسے اس کے لئے کئی گنا کر دے گا“۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: اے میرے پروردگار! میری امت کو مزید عطا فرما تو یہ آیت نازل ہوئی: ”بے شک صبر کرنے والوں کو ان کا اجر کسی حساب کے بغیر دیا جائے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن مسیب ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4623]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5641»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4623 in Urdu