الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
74. بَابٌ فِي الِادِّخَارِ .
ذخیرہ کرنا (یعنی کوئی چیز سنبھال کر رکھنا)
حدیث نمبر: 4695
وَفِي رِوَايَةٍ: تُوُفِّيَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يُوجَدْ لَهُ كَفَنٌ، فَأَتَى النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" انْظُرُوا إِلَى دَاخِلَةِ إِزَارِهِ". فَأُصِيبَ دِينَارٌ أَوْ دِينَارَانِ. فَقَالَ:" كَيَّتَانِ".
ایک روایت میں یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ اقدس میں ایک شخص کا انتقال ہو گیا اس کے لئے کفن نہیں مل رہا تھا ایک صاحب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: تم اس کے تہبند کے اندرونی حصے کا جائزہ لو تو وہاں سے ایک دینار یا دو دینار مل گئے تو آپ نے ارشاد فرمایا: یہ داغ لگانے والی دو چیزیں ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4695]
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4695 in Urdu