🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. بَابُ سَقْيِ الْمَاءِ .
پانی پلانا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4725
وَعَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ قَالَ: سَمِعْتُ عِيَاضَ بْنَ مَرْثَدٍ أَوْ مَرْثَدَ بْنَ عِيَاضٍ يُحَدِّثُ رَجُلًا: أَنَّهُ سَأَلَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْ عَمَلٍ يُدْخِلُهُ الْجَنَّةَ قَالَ:" هَلْ مِنْ وَالِدَيْكَ أَحَدٌ حَيٌّ؟". قَالَ: لَا. فَسَأَلَهُ ثَلَاثًا. قَالَ:" اسْقِ الْمَاءَ ; احْمِلْهُ إِلَيْهِمْ إِذَا غَابُوا، وَاكْفِهِمْ إِيَّاهُ إِذَا حَضَرُوا".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
عاصم بن کلیب بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عیاض بن مرثد یا شاید مرثد بن عیاض کو ایک شخص کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایسے عمل کے بارے میں دریافت کیا: جو انہیں جنت میں داخل کر دے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہارے ماں باپ میں سے کوئی زندہ ہے؟ انہوں نے عرض کی: جی نہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ان سے سوال کیا، پھر ارشاد فرمایا تم پانی پلاؤ جب لوگ غیر موجود ہوں تو پانی لاد کر ان کے پاس لے جاؤ اور جب وہ (پانی کے پاس) موجود ہوں تو ان کی کفایت کرو (یعنی انہیں پانی نکال کر دے دو)۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4725]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 22614»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح


Majma al-Zawa'id Hadith 4725 in Urdu