الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
89. بَابُ عَزْلِ الْأَذَى عَنِ الطَّرِيقِ .
راستے سے تکلیف دہ چیز کو ہٹا دینا
حدیث نمبر: 4746
وَعَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ حَسَنَةٍ، وَمَنْ كَتَبَ لَهُ عِنْدَهُ حَسَنَةً أَدْخَلَهُ بِهَا الْجَنَّةَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
وَلَفْظُهُ فِي الْكَبِيرِ: عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ أَخْرَجَ مِنْ طَرِيقِ الْمُسْلِمِينَ شَيْئًا يُؤْذِيهِمْ كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بِهِ مِائَةَ حَسَنَةٍ وَلَمْ يَزِدْ".
وَفِيهِ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.

سیدنا ابودرداء رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز ہٹا دیتا ہے، جو ان کو تکلیف دیتی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس کے لئے نیکی نوٹ کرتا ہے، اور جس شخص کے لئے اللہ تعالیٰ اپنی بارگاہ میں نیکی نوٹ کر لے اس نیکی کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے جنت میں داخل کر دے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ معجم کبیر میں اس کے الفاظ یہ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص مسلمانوں کے راستے سے کوئی ایسی چیز نکال دیتا ہے، جو انہیں اذیت دیتی ہو، تو اللہ تعالیٰ اس کی وجہ سے اس بندے کے لئے ایک سو نیکیاں نوٹ کرتا ہے“۔ اس کے لئے علاوہ مزید کوئی الفاظ نہیں ہیں۔ اس کی سند میں ایک راوی ابوبکر بن ابومریم ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4746]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (32)، أخرجه مسند أحمد برقم: 26933، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 32»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4746 in Urdu