🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
93. بَابُ صَدَقَةِ الْمَرْأَةِ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا .
عورت کا اپنے شوہر کے گھر میں سے صدقہ کرنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4762
وَعَنْ أُمِّ سَعِدٍ قَالَتْ: دَخَلْتُ عَلَى عَائِشَةَ فَقُلْتُ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، الْمَرْأَةُ تُعْطِي الشَّيْءَ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا صَدَقَةً، فَهُوَ لَهَا أَوْ لِزَوْجِهَا؟ قَالَتْ:" هُوَ بَيْنَهُمَا" حَدَّثَنِي بِهِ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
قُلْتُ: لِعَائِشَةَ فِي الصَّحِيحِ: إِذَا أَنْفَقَتِ الْمَرْأَةُ مِنْ بَيْتِ زَوْجِهَا غَيْرَ مُفْسِدَةٍ فَلَهُ أَجْرُهُ وَلَهَا مِثْلُ ذَلِكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ام سعد بیان کرتی ہیں: میں سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئی میں نے کہا: اے ام المؤمنین عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی چیز صدقہ کے طور پر دے سکتی ہے کیا اس کا ثواب عورت کو ملے گا یا اس کے شوہر کو ملے گا؟ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ان دونوں کو ملے گا یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں کہتا ہوں سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے حوالے سے یہ حدیث ”صحیح“ میں منقول ہے: ”جب عورت اپنے شوہر کے گھر میں سے کوئی خرابی پیدا کیے بغیر صدقہ کرے تو مرد کو اس کا اجر ملے گا، اور عورت کو اس کی مانند اجر ملے گا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4762]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4762 in Urdu