الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
94. بَابٌ فِيمَنْ قَادَ أَعْمَى .
اس شخص کا بیان جو کسی نابینا کو ساتھ لے کر چلتا ہے
حدیث نمبر: 4765
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَنْ قَادَ أَعْمَى حَتَّى يُبْلِغَهُ مَأْمَنَهُ غُفِرَتْ لَهُ أَرْبَعُونَ كَبِيرَةً، وَأَرْبَعُ كَبَائِرَ تُوجِبُ النَّارَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأَمَلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَلَكِنَّ فِيهِ عَلِيَّ بْنَ يَزِيدَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ يَحْيَى الْأَمَلِيُّ ; وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَلَكِنَّ فِيهِ عَلِيَّ بْنَ يَزِيدَ، وَفِيهِ كَلَامٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص کسی نابینا کو ساتھ لے کے چلتا ہے یہاں تک کہ اسے اس کی منزل تک پہنچا دیتا ہے، تو اس شخص کے چالیس کبیرہ گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اور چار ایسے کبیرہ گناہوں کی مغفرت ہوتی ہے، جو جہنم کو واجب کرتے ہیں“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن یحیی املی ہے میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی علی بن یزید ہے، جس کے بارے میں کلام کیا گیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4765]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12942)، أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12942»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4765 in Urdu