الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
95. بَابُ الصَّدَقَةِ عَلَى الْمَيِّتِ .
میت کی طرف سے صدقہ کرنا
حدیث نمبر: 4770
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" مَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَمُوتُ مِنْهُمْ مَيِّتٌ فَيَتَصَدَّقُونَ عَنْهُ بَعْدَ مَوْتِهِ إِلَّا أَهْدَاهَا لَهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَى طَبَقٍ مِنْ نُورٍ، ثُمَّ يَقِفُ عَلَى شَفِيرِ الْقَبْرِ فَيَقُولُ: يَا صَاحِبَ الْقَبْرِ الْعَمِيقِ، هَذِهِ هَدِيَّةٌ أَهْدَاهَا إِلَيْكَ أَهْلُكَ فَاقْبَلْهَا، فَيَدْخُلُ عَلَيْهِ فَيَفْرَحُ بِهَا وَيَسْتَبْشِرُ، وَيَحْزَنُ جِيرَانُهُ الَّذِينَ لَا يُهْدَى إِلَيْهِمْ شَيْءٌ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مُحَمَّدٍ الشَّامِيُّ قَالَ عَنْهُ الْأَزْدِيُّ: كَذَّابٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ أَبُو مُحَمَّدٍ الشَّامِيُّ قَالَ عَنْهُ الْأَزْدِيُّ: كَذَّابٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا: ”جس بھی گھرانے کے افراد میں سے، کوئی شخص مر جائے اور وہ لوگ اُس کے مرنے کے بعد، اُس کی طرف سے کوئی چیز صدقہ کریں، تو سیدنا جبرائیل علیہ السلام نور کے بنے ہوئے طبق میں، وہ چیز اس مردے کو تحفے کے طور پر دیتے ہیں، اور پھر وہ قبر کے کنارے پر کھڑے ہو جاتے ہیں، اور یہ کہتے ہیں: اے گہری قبر والے شخص! یہ ہدیہ ہے، جو تمہارے اہل خانہ نے تمہاری طرف بھیجا ہے، تم اسے قبول کرو! پھر وہ اس ہدیہ کو اس کے پاس لاتے ہیں، تو وہ اس حوالے سے خوش ہوتا ہے، اور خوشخبری حاصل کرتا ہے، اور اُس کے پڑوسی غمگین ہو جاتے ہیں، جن کی طرف کوئی چیز تحفے کے طور پر نہیں بھیجی گئی ہوتی“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومحمد شامی ہے، جس کے بارے میں ازدی نے یہ کہا: ہے: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4770]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابومحمد شامی ہے، جس کے بارے میں ازدی نے یہ کہا: ہے: یہ کذاب ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الزكاة/حدیث: 4770]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6500»
الحكم على الحديث:
موضوع
Majma al-Zawa'id Hadith 4770 in Urdu