الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " .
پہلی کے چاند کا بیان اور نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”اور اسے دیکھ کر روزہ رکھو“
حدیث نمبر: 4810
وَعَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَنْظُرُ إِلَى الْهِلَالِ، فَطَلَعَ رَاكِبٌ فَقَالَ عُمَرُ: مِنْ أَيْنَ أَقْبَلْتَ؟ قَالَ: مِنَ الشَّامِ. قَالَ: أَهْلَلْتَ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: اللَّهُ أَكْبَرُ. فَلَقِيَ الْمُؤْمِنُونَ أَحَدَهُمْ.. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَفِيهِ جَرِيرُ بْنُ أَيُّوبَ الْبَجَلِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
عبدالرحمن بن ابولیلی بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر ابن خطاب رضی اللہ عنہ پہلی کا چاند دیکھنے کے لئے نکلے ایک سوار سامنے آیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم کہاں سے آ رہے ہو؟ اس نے جواب دیا: شام سے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم نے پہلی کا چاند دیکھا ہے؟ اس نے جواب دیا: جی ہاں۔ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اللہ اکبر پھر اہل ایمان ملے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اس کے بعد راوی نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4810]
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جریر بن ایوب بجلی ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4810]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4810 in Urdu