الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
10. بَابٌ فِي الْأَهِلَّةِ وَقَوْلِهِ : " صُومُوا لِرُؤْيَتِهِ " .
پہلی کے چاند کا بیان اور نبی اکرم ﷺ کا یہ فرمان:”اور اسے دیکھ کر روزہ رکھو“
حدیث نمبر: 4814
وَعَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: أَصْبَحَ النَّاسُ صِيَامًا لِتَمَامِ ثَلَاثِينَ، فَجَاءَ رَجُلَانِ، فَشَهِدَا أَنَّهُمَا رَأَيَا الْهِلَالَ بِالْأَمْسِ، فَأَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - النَّاسَ فَأَفْطَرُوا.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قُلْتُ: وَهُوَ ثِقَةٌ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ: لَمْ يَقُلْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ إِلَّا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الطَّالْقَانِيُّ، قُلْتُ: وَهُوَ ثِقَةٌ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: تیس دن مکمل ہونے پر لوگوں نے روزہ رکھا ہوا تھا دو آدمی آئے اور ان دونوں نے یہ گواہی دی کہ گزشتہ دن ان دونوں نے پہلی کا چاند دیکھ لیا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ عیدالفطر کریں۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ وہ فرماتے ہیں اس حدیث کے بارے میں یہ کہنا کہ یہ سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یہ بات صرف اسحاق بن اسماعیل بن طالقانی نے بیان کی ہے۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ راوی ثقہ ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4814]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (238/17، 239)،، أخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1144»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4814 in Urdu