🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعِلْمِ .
علم کی فضیلت کا بیان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 483
وَعَنْ عُمَرَ - يَعْنِي ابْنَ الْخَطَّابِ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
" مَا اكْتَسَبَ مُكْتَسِبٌ مِثْلَ فَضْلِ عِلْمٍ يَهْدِي صَاحِبَهُ إِلَى هُدًى، أَوْ يَرُدُّهُ عَنْ رَدًى، وَمَا اسْتَقَامَ دِينُهُ حَتَّى يَسْتَقِيمَ عَمَلُهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ وَالْأَوْسَطِ، وَقَالَ فِيهِ:" حَتَّى يَسْتَقِيمَ عَقْلُهُ" بَدَلَ:" عَمَلِهِ"، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”کسی حاصل کرنے والے نے، علم کی فضیلت جیسی کوئی چیز حاصل نہیں کی، علم اپنے ساتھی (یعنی صاحب علم شخص) کو ہدایت کی طرف لے جاتا ہے، یا اُسے خراب چیز سے ہٹا دیتا ہے، اور آدمی کا دین اس وقت تک ٹھیک نہیں ہوتا، جب تک اُس کا عمل ٹھیک نہیں ہوتا ہے۔“
یہ روایت امام طبرانی نے معجم صغیر اور معجم اوسط میں نقل کی ہے، تاہم انہوں نے اس میں ”عمل“ کی جگہ ”عقل“ کا لفظ نقل کیا ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن زید بن اسلم ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 483]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الأوسط 4726 اخرجه الامام الطبراني فى معجمه الصغير 241/1، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 647، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5251، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7951»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 483 in Urdu