الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ فِي السَّحُورِ .
سحری کرنے کے بارے میں جو کچھ منقول ہے
حدیث نمبر: 4847
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: أَرْسَلَ إِلَيَّ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ يَدْعُونِي إِلَى السَّحُورِ، وَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمَّاهُ:" الْغَدَاءَ الْمُبَارَكَ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخُو أَبِي مَعْمَرٍ، وَهُوَ مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَعْمَرِ بْنِ الْحَسَنِ أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، قَالَ مُوسَى بْنُ هَارُونَ الْحَمَّالُ: صَدُوقٌ لَا بَأْسَ بِهِ، وَسُئِلَ ابْنُ مَعِينٍ، عَنْ أَبِي مَعْمَرٍ فَقَالَ: مِثْلُ أَبِي مَعْمَرٍ لَا يُسْأَلُ عَنْهُ، هُوَ وَأَخُوهُ مِنْ أَهْلِ الْحَدِيثِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے پیغام بھیج کر مجھے بلوایا انہوں نے مجھے سحری کی دعوت دی انہوں نے بتایا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا نام مبارک ناشتہ رکھا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی محمد بن ابراہیم ہے، جو ابومعمر کا بھائی ہے وہ محمد بن ابراہیم بن معمر بن حسن ابوبکر ہذلی ہے موسیٰ بن ہارون حمال کہتے ہیں: یہ صدوق ہے اس میں کوئی حرج نہیں ہے یحیی بن معین سے ابومعمر کے بارے میں دریافت کیا گیا، تو انہوں نے فرمایا: ابومعمر جیسے شخص کے بارے میں دریافت نہیں کیا جا سکتا وہ اور اس کے بھائی علم حدیث کے ماہرین میں سے ایک ہیں۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) اس روایت کے بقیہ رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4847]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (505)، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 505، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 180»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
Majma al-Zawa'id Hadith 4847 in Urdu