الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
22. بَابٌ : عَلَى أَيِّ شَيْءٍ يُفْطِرُ .
کون سی چیز کے ذریعے افطاری کرے؟
حدیث نمبر: 4887
وَعَنْهُ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا كَانَ صَائِمًا لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِرُطَبٍ وَمَاءٍ، فَيَأْكُلُ وَيَشْرَبُ إِذَا كَانَ الرُّطَبُ، وَإِذَا كَانَ الشِّتَاءُ لَمْ يُصَلِّ حَتَّى نَأْتِيَهُ بِتَمْرٍ وَمَاءٍ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ مَنْ لَمْ أَعْرِفْهُ.
ان کے حوالے سے یہ بات منقول ہے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب روزہ رکھا ہوتا تھا، تو آپ اس وقت تک (مغرب کی نماز) ادا نہیں کرتے تھے، جب تک ہم آپ کے پاس کھجوریں اور پانی نہیں لے آتے تھے۔ آپ انہیں کھاتے اور پیتے تھے، جبکہ کھجوریں تر ہوتی تھیں اور جب سردی کا موسم ہوتا، تو آپ اس وقت تک نماز ادا نہیں کرتے تھے، جب تک ہم آپ کے پاس خشک کھجور اور پانی نہیں لے آتے تھے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4887]
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی ایسا ہے، جس سے میں واقف نہیں ہوں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4887]
تخریج الحدیث: «أخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2065، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3873»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 4887 in Urdu