🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 489
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ مَثَلَ الْعُلَمَاءِ فِي الْأَرْضِ كَمَثَلِ النُّجُومِ فِي السَّمَاءِ، يُهْتَدَى بِهَا فِي ظُلُمَاتِ الْبَرِّ وَالْبَحْرِ، فَإِذَا انْطَمَسَتِ النُّجُومُ أَوْشَكَ أَنْ تَضِلَّ الْهُدَاةُ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ، وَاخْتُلِفَ فِي الِاحْتِجَاجِ بِهِ، وَأَبُو حَفْصٍ صَاحِبُ أَنَسٍ مَجْهُولٌ. وَاللَّهُ أَعْلَمُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”زمین میں علماء کی مثال وہی ہے، جو آسمان میں ستاروں کی ہے، کہ خشکی اور سمندر کی تاریکیوں میں، اُن کے ذریعے رہنمائی حاصل کی جاتی ہے، اور جب ستارے بجھ (یعنی چھپ) جائیں، تو اس بات کا امکان موجود ہوتا ہے کہ رہنمائی کرنے والے بھی گمراہ ہو جائیں“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی رشدین بن سعد ہے، جس سے استدلال کرنے کے بارے میں اختلاف کیا گیا ہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ کا شاگرد ابوحفص بھی مجہول ہے، باقی اللہ بہتر جانتا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 489]
تخریج الحدیث: «أورده المؤلف فى كشف الاستار 157/3 اورده المؤلف فى زوائد المسند 175، أخرجه مسند أحمد برقم: 12189»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 489 in Urdu