الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
28. بَابُ الصِّيَامِ فِي السَّفَرِ .
سفر کے دوران روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 4911
وَعَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَمْشِي حَافِيًا وَنَاعِلًا، وَيَشْرَبُ قَائِمًا وَقَاعِدًا، وَيَنْفَتِلُ عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ يَسَارِهِ، وَيَصُومُ فِي السَّفَرِ وَيُفْطِرُ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جوتا پہنے بغیر اور جوتا پہن کر (دونوں طرح) چل لیتے تھے کھڑے ہو کر، اور بیٹھ کر (دونوں طرح سے) پی لیتے تھے، اور نماز سے فارغ ہونے کے بعد دائیں طرف سے بھی اٹھ جاتے تھے، اور بائیں طرف سے بھی اٹھ جاتے تھے، اور سفر کے دوران آپ روزہ رکھ بھی لیتے تھے، اور ترک بھی کر دیتے تھے۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4911]
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے، اور اس کے رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4911]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (993)، أخرجه مسند أحمد برقم: 24046، وأخرجه مسند البزار برقم: 3512، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 3587»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
Majma al-Zawa'id Hadith 4911 in Urdu