🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 495
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:" اغْدُ عَالِمًا أَوْ مُتَعَلِّمًا أَوْ مُسْتَمِعًا أَوْ مُحِبًّا، وَلَا تَكُنِ الْخَامِسَةَ فَتَهْلِكَ" - قَالَ عَطَاءٌ: قَالَ لِي مِسْعَرٌ: زِدْتَنَا خَامِسَةً لَمْ تَكُنْ عِنْدَنَا - [ قَالَ ] :" وَالْخَامِسَةُ أَنْ تُبْغِضَ الْعِلْمَ وَأَهْلَهُ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الثَّلَاثَةِ وَالْبَزَّارُ، وَرِجَالُهُ مُوَثَّقُونَ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”تم عالم بنو! یا طالب علم بنو! یا سننے والے بنو! یا محبت رکھنے والے بنو! (ان چار کے علاوہ) پانچویں فرد نہ بننا، ورنہ تم ہلاکت کا شکار ہو جاؤ گے“۔ عطاء بیان کرتے ہیں: مسعر نے مجھ سے کہا: آپ نے ہمیں پانچویں چیز مزید بیان کی ہے، جو ہمارے پاس نہیں تھی، اُنہوں نے یہ بیان کیا تھا: پانچویں چیز یہ ہے کہ تم علم اور اہل علم سے بغض رکھو!
یہ روایت امام طبرانی نے تینوں کتابوں میں، اور امام بزار نے نقل کی ہے اور اس کے رجال کی توثیق کی گئی۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 495]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 5171 اخرجه الطبراني فى معجم الصغير 9/2 كشف الاستار 134، أخرجه مسند البزار برقم: 3626، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5167، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 754»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔


Majma al-Zawa'id Hadith 495 in Urdu