🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. بَابٌ فِيمَنْ أَفْطَرَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا أَوْ جَامَعَ .
جو شخص رمضان کے مہینے میں جان بوجھ کر کوئی روزہ نہ رکھے یا (روزے کے دوران) صحبت کر لے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4977
وَعَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: إِنِّي أَفْطَرْتُ يَوْمًا مِنْ رَمَضَانَ مُتَعَمِّدًا، وَوَقَعْتُ عَلَى أَهْلِي فِيهِ؟ قَالَ:" أَعْتِقْ رَقَبَةً". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ:" أَهْدِ بَدَنَةً". قَالَ: لَا أَجِدُ. قَالَ:" تَصَدَّقْ بِعِشْرِينَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ أَوْ تِسْعَةَ عَشَرَ أَوْ وَاحِدٍ وَعِشْرِينَ". قَالَ: لَا أَجِدُ. فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِكْيَلٍ فِيهِ عِشْرُونَ صَاعًا مِنْ تَمْرٍ فَقَالَ:" تَصَدَّقْ بِهَذَا". فَقَالَ: مَا بِالْمَدِينَةِ أَهْلُ بَيْتٍ أَحْوَجُ إِلَيْهِ مِنَّا. قَالَ:" فَأَطْعِمْهُ أَهْلَكَ".
قُلْتُ: لِأَبِي هُرَيْرَةَ حَدِيثٌ فِي الصَّحِيحِ فِي الْمَجَامِعِ بِغَيْرِ سِيَاقِهِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اس نے عرض کی: میں نے رمضان کے مہینے میں ایک دن جان بوجھ کر روزہ توڑ دیا اور اس دوران اپنی بیوی کے ساتھ صحبت کر لی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم ایک غلام آزاد کرو اس نے عرض کی: میں یہ نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم قربانی کا ایک جانور صدقہ کرو اس نے عرض کی: میں یہ نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کھجور کے بیس صاع یا انیس یا اکیس صاع صدقہ کرو اس نے عرض کی: میں اس کی بھی گنجائش نہیں پاتا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک پیمانہ لایا گیا جس میں کھجوروں کے بیس صاع موجود تھے آپ نے فرمایا: تم انہیں صدقہ کر دو اس نے عرض کی: پورے مدینہ میں ہمارے گھر والوں سے زیادہ ان کا محتاج اور کوئی نہیں ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: یہ تم اپنے گھر والوں کو کھلا دو۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: ”صحیح“ میں سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے ایک روایت منقول ہے، جو صحبت کرنے والے شخص کے بارے میں ہے، لیکن وہ اس سیاق کے بغیر ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اور اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4977]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الاوسط (1808)، أخرجه صحيح البخاري برقم: 1835، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7727، وأخرجه موطأ مالك برقم: 660، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 1716»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 4977 in Urdu