الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
4. بَابٌ فِي فَضْلِ الْعَالِمِ وَالْمُتَعَلِّمِ .
حدیث نمبر: 500
وَعَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" مَنْ دَخَلَ مَسْجِدِي هَذَا لِيَتَعَلَّمَ خَيْرًا أَوْ يُعَلِّمَهُ كَانَ بِمَنْزِلَةِ الْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللَّهِ، وَمَنْ دَخَلَهُ لِغَيْرِ ذَلِكَ مِنْ أَحَادِيثِ النَّاسِ كَانَ بِمَنْزِلَةِ الَّذِي يَرَى مَا يُعْجِبُهُ، وَهُوَ شَيْءٌ لِغَيْرِهِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ، وَثَّقَهُ الْبُخَارِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ، وَضَعَفَّهُ النَّسَائِيُّ وَغَيْرُهُ، وَلَمْ يَسْتَنِدُوا فِي ضَعْفِهِ إِلَّا إِلَى أَنَّهُ مَحْدُودٌ، وَسَمَاعُهُ صَحِيحٌ.

سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”جو شخص میری اس مسجد میں داخل ہو، تاکہ وہ بھلائی کا علم حاصل کرے، یا اُس کی تعلیم دے، تو ایسا شخص اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے شخص کے مرتبے میں ہوتا ہے اور جو شخص اس مسجد میں اس کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے داخل ہو، یعنی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے لیے آئے، تو وہ ایسے شخص کے مرتبے میں ہوتا ہے، جو کسی چیز کو دیکھتا ہے، اور وہ اسے اچھی لگتی ہے، لیکن وہ چیز کسی اور کی ہوتی ہے“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی یعقوب بن حمید کا سب ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ اور ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے، جبکہ امام نسائی رحمہ اللہ اور دیگر نے اُسے ضعیف کہا: ہے، ان حضرات نے اُس کے ضعیف ہونے کی بنیاد اس بات پر رکھی ہے کہ اس پر حد جاری ہوئی تھی، اس کا سماع صحیح ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 500]

تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 5911»
الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن۔
Majma al-Zawa'id Hadith 500 in Urdu