🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
42. بَابُ قِيَامِ رَمَضَانَ .
رمضان کے قیام (یعنی نوافل کا بیان)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5020
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي شَهْرِ رَمَضَانَ ثَمَانَ رَكَعَاتٍ وَأَوْتَرَ، فَلَمَّا كَانَتِ الْقَابِلَةُ اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ يَخْرُجَ إِلَيْنَا، فَلَمْ يَزَلْ فِيهِ حَتَّى أَصْبَحْنَا، ثُمَّ دَخَلْنَا فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْتَمَعْنَا فِي الْمَسْجِدِ وَرَجَوْنَا أَنْ تُصَلِّيَ بِنَا؟ قَالَ:" إِنِّي خَشِيتُ - أَوْ كَرِهْتُ - أَنْ يُكْتَبَ عَلَيْكُمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الصَّغِيرِ، وَفِيهِ عِيسَى بْنُ جَارِيَةَ ; وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ وَغَيْرُهُ، وَضَعَّفَهُ ابْنُ مَعِينٍ.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں رمضان کے مہینے میں آٹھ رکعات پڑھائیں اور وتر ادا کیے جب اگلی رات آئی تو ہم لوگ مسجد میں اکھٹے ہوئے ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمارے پاس تشریف لائیں گے، لیکن آپ مسلسل گھر میں رہے یہاں تک کہ صبح ہو گئی پھر ہم آپ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم نے عرض کی: یا رسول اللہ! ہم مسجد میں اکٹھے ہوئے تھے، اور ہمیں یہ امید تھی کہ آپ ہمیں نماز پڑھائیں گے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مجھے یہ اندیشہ ہوا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ یہ تم پر لازم قرار دے دی جائے۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ نے اور امام طبرانی نے معجم صغیر میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عیسیٰ بن جاریہ ہے، جسے ابن حبان اور دیگر حضرات نے ”ثقہ“ قرار دیا ہے، جبکہ یحیی بن معین نے اسے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5020]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (525) اخرجه ابو يعلي فى المسند (1802)، أخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 498، وأخرجه الأوسط في السنن والإجماع والاختلاف برقم: 2587، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1723»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن


Majma al-Zawa'id Hadith 5020 in Urdu