🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابٌ مِنَ الْعِلْمِ يَتَعَلَّمُهُ الرَّجُلُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ أَلْفِ رَكْعَةٍ تَطَوُّعًا .
بلا عنوان
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 511
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" عُلَمَاءُ هَذِهِ الْأُمَّةِ رَجُلَانِ: رَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا، فَبَذَلَهُ لِلنَّاسِ، وَلَمْ يَأْخُذْ عَلَيْهِ طَمَعًا وَلَمْ يَشْتَرِ بِهِ ثَمَنًا، فَذَلِكَ تَسْتَغْفِرُ لَهُ حِيتَانُ الْبَحْرِ وَدَوَابُّ الْبَرِّ وَالطَّيْرُ فِي جَوِّ السَّمَاءِ، وَيَقْدَمُ عَلَى اللَّهِ سَيِّدًا شَرِيفًا حَتَّى يُرَافِقَ الْمُرْسَلِينَ، وَرَجُلٌ آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا، فَبَخِلَ بِهِ عَنْ عِبَادِ اللَّهِ، وَأَخَذَ عَلَيْهِ طَمَعًا، وَاشْتَرَى بِهِ ثَمَنًا، فَذَاكَ يُلْجَمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِلِجَامٍ مِنْ نَارٍ، وَيُنَادِي مُنَادٍ: هَذَا الَّذِي آتَاهُ اللَّهُ عِلْمًا فَبَخِلَ بِهِ عَنْ عِبَادِ اللَّهِ، وَأَخَذَ عَلَيْهِ طَمَعًا، وَاشْتَرَى بِهِ ثَمَنًا، وَكَذَلِكَ حَتَّى يَفْرَغَ مِنَ الْحِسَابِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، ضَعَّفَهُ الْبُخَارِيُّ وَأَبُو زُرْعَةَ وَأَبُو حَاتِمٍ وَابْنُ عَدِيٍّ، وَوَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”اس امت کے علماء دو افراد ہیں، (ایک) وہ شخص جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اُسے لوگوں پر خرچ کرتا ہو، وہ اُس حوالے سے کوئی لالچ نہ رکھتا ہو، اور اس کا کوئی معاوضہ نہ لیتا ہو، تو اس کے لیے سمندر کی مچھلیاں، خشکی کے جانور اور فضا میں موجود پرندے دعائے مغفرت کرتے ہیں، جب وہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہو گا، تو سردار اور معزز فرد ہونے کے طور پر حاضر ہو گا، یہاں تک کہ وہ ”مرسلین“ کے ساتھ ہو گا، اور (دوسرا) وہ شخص، جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا ہو اور وہ اس علم کے حوالے سے، اللہ کے بندوں سے بخل سے کام لیتا ہو، وہ اس کے حوالے سے لالچ رکھتا ہو، اور اس کا معاوضہ وصول کرتا ہو، تو اسے قیامت کے دن آگ کی لگام ڈالی جائے گی، اور ایک منادی یہ پکار کر کہے گا: یہ وہ شخص ہے، جسے اللہ تعالیٰ نے علم عطا کیا اور اس نے اس علم کے حوالے سے، اللہ کے بندوں کے ساتھ بخل سے کام لیا، اس نے اُس کے حوالے سے لالچ کیا اور اُس کا معاوضہ وصول کیا، یہ اعلان اُس وقت تک ہوتا رہے گا، جب تک حساب ختم نہیں ہو جاتا“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن خراش ہے، جسے امام بخاری رحمہ اللہ امام ابوزرعہ، امام ابوحاتم اور ابن عدی نے ضعیف قرار دیا ہے، جبکہ ابن حبان نے اسے ثقہ کہا: ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 511]
تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 7187، أخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 7183»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 511 in Urdu