الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
54. بَابُ صِيَامِ يَوْمِ عَرَفَةَ .
عرفہ کے دن روزہ رکھنا
حدیث نمبر: 5142
وَعَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ صَامَ يَوْمَ عَرَفَةَ غُفِرَ لَهُ سَنَةٌ أَمَامَهُ وَسَنَةٌ خَلْفَهُ، وَمَنْ صَامَ عَاشُورَاءَ غُفِرَ لَهُ سَنَةٌ".
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
رَوَاهُ الْبَزَّارُ، وَفِيهِ عُمَرُ بْنُ صَهْبَانَ، وَهُوَ مَتْرُوكٌ، وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ بِاخْتِصَارِ يَوْمِ عَاشُورَاءَ، وَإِسْنَادُ الطَّبَرَانِيِّ حَسَنٌ.
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عرفہ کے دن روزہ رکھتا ہے اس کے ایک گزشتہ سال کے اور ایک آئندہ سال کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے، اور جو شخص عاشوراء کے دن روزہ رکھتا ہے اس کے ایک سال کے گناہوں کی مغفرت ہو جاتی ہے“۔
یہ روایت امام بزار نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عمر بن صھبان ہے، اور وہ متروک ہے۔ امام طبرانی نے معجم اوسط میں
یہ روایت اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔ جس میں عاشوراء کے دن کا ذکر نہیں ہے، اور امام طبرانی کی سند حسن ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5142]

الحكم على الحديث:
ضعیف جداً
Majma al-Zawa'id Hadith 5142 in Urdu