الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
59. بَابٌ فِي صِيَامِ الدَّهْرِ .
ہمیشہ روزے رکھنا
حدیث نمبر: 5166
وَعَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ يَزِيدَ قَالَتْ: أُتِيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِشَرَابٍ، فَدَارَ عَلَى الْقَوْمِ وَفِيهِمْ رَجُلٌ صَائِمٌ، فَلَمَّا بَلَغَهُ قَالَ لَهُ: اشْرَبْ. فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّهُ لَيْسَ يُفْطِرُ ; أَوْ يَصُومُ الدَّهْرَ. قَالَ:" لَا صَامَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ". وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَقَالَ:" لَا صَامَ وَلَا أَفْطَرَ مَنْ صَامَ الْأَبَدَ". وَفِيهِ لَيْثُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ، وَهُوَ ثِقَةٌ، وَلَكِنَّهُ مُدَلِّسٌ.
سیدہ اسماء بنت یزید رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشروب لایا گیا وہ مشروب تمام حاضرین کے پاس لے جایا گیا ان میں ایک روزہ دار شخص موجود تھا جب اس کے پاس مشروب پہنچا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا تم پی لو! عرض کی گئی: یا رسول اللہ! یہ شخص کوئی نفلی روزہ نہیں چھوڑتا ہے یہ مسلسل نفلی روزے رکھتا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس شخص نے درحقیقت روزہ نہیں رکھا جو ہمیشہ روزے رکھتا ہو۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے۔ انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”شخص ہمیشہ روزے رکھے اس نے نہ روزہ رکھا اور نہ ہی روزہ ترک کیا“۔ اس کی سند میں ایک راوی لیث بن ابوسلیم ہے وہ ثقہ ہے، لیکن وہ تدلیس کرنے والا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5166]

تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (179/24) اخرجه احمد فى المسند (455/6)، أخرجه مسند أحمد برقم: 27029»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 5166 in Urdu