الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. بَابُ حَثِّ الشَّبَابِ عَلَى طَلَبِ الْعِلْمِ .
نوجوانوں کو علم کے حصول کی ترغیب دینا
حدیث نمبر: 517
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مَا بَعَثَ اللَّهُ نَبِيًّا إِلَّا وَهُوَ شَابٌّ، وَلَا أُوتِيَ عَالِمٌ عِلْمًا إِلَّا وَهُوَ شَابٌّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ قَابُوسُ بْنُ أَبِي ظَبْيَانَ، وَثَّقَهُ يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ فِي رِوَايَةٍ، وَضَعَّفَهُ فِي أُخْرَى، وَقَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: أَرْجُو أَنَّهُ لَا بَأْسَ بِهِ، وَضَعَّفَهُ أَحْمَدُ.

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: ”اللہ تعالیٰ نے جس بھی نبی کو مبعوث کیا، وہ (اُس بعثت کے وقت) جوان تھے اور جس بھی عالم کو علم دیا گیا، وہ (اس وقت) جوان تھا (یعنی علم وہ ہے جو جوانی میں حاصل کیا جائے)“۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی قابوس بن ابوظبیان ہے، ایک روایت کے مطابق یحیی بن معین نے اسے ثقہ قرار دیا ہے اور دوسری کے مطابق انہوں نے اسے ضعیف قرار دیا ہے، ابن عدی کہتے ہیں: مجھے یہ توقع ہے کہ اس میں کوئی حرج نہیں ہے، امام أحمد نے اس راوی کو ضعیف قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب العلم/حدیث: 517]

تخریج الحدیث: «اخرجه الامام الطبراني فى معجم الاوسط 6421»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
Majma al-Zawa'id Hadith 517 in Urdu