🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5181
وَعَنِ ابْنِ الْحَوْتَكِيَّةِ قَالَ: أُتِيَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ بِطَعَامٍ فَدَعَا إِلَيْهِ رَجُلَيْنِ فَقَالَ أَحَدُهُمَا: إِنِّي صَائِمٌ. قَالَ: وَأَيُّ الصِّيَامِ تَصُومُ؟ لَوْلَا كَرَاهِيَةُ أَنْ أَزِيدَ أَوْ أَنْتَقِصَ لَحَدَّثْتُكُمْ بِحَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ جَاءَهُ الْأَعْرَابِيُّ بِالْأَرْنَبِ، وَلَكِنْ أَرْسِلُوا إِلَى عَمَّارٍ، فَجَاءَ عَمَّارٌ فَقَالَ: أَشَاهِدٌ أَنْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ جَاءَهُ الْأَعْرَابِيُّ بِالْأَرْنَبِ؟ قَالَ: نَعَمْ. قَالَ: إِنِّي رَأَيْتُ بِهَا دَمًا فَقَالَ:" كُلُوهَا". فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. قَالَ:" وَأَيُّ الصِّيَامِ تَصُومُ؟". قَالَ: أَوَّلُ الشَّهْرِ وَآخِرُهُ. قَالَ:" إِنْ كُنْتَ صَائِمًا فَصُمِ الثَّلَاثَ عَشْرَةَ وَالْأَرْبَعَ عَشْرَةَ وَالْخَمْسَ عَشْرَةَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمَسْعُودِيُّ، وَقَدِ اخْتَلَطَ.
ابن حوتکیہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس کھانا لایا گیا انہوں نے دو آدمیوں کو کھانے کی دعوت دی تو ان میں سے ایک نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم نے کون سا روزہ رکھا ہوا ہے اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ میں کچھ اضافہ کر دوں گا یا کمی کر دوں گا، تو میں تم لوگوں کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث بیان کرتا جب ایک دیہاتی خرگوش لے کر آپ کی خدمت میں حاضر ہوا تھا، لیکن تم ایسا کرو کہ عمار بن یاسر کو پیغام بھیج کر بلواؤ جب سیدنا عمار رضی اللہ عنہ آئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا تم اس وقت موجود تھے، جب ایک دیہاتی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خرگوش (کا گوشت) لے کر آیا تھا، تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ اس نے یہ بتایا تھا کہ میں نے اس کا خون دیکھا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: تم لوگ اسے کھا لو! اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تم نے کون سا روزہ رکھا ہوا ہے اس نے جواب دیا: مہینے کا ابتدائی اور اس کا آخری، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے روزہ رکھنا ہی ہے، تو (ہر مہینے میں) تین روزے رکھا کرو تیرہ، چودہ اور پندرہ (تاریخ) کو روزہ رکھا کرو۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی عبدالرحمن بن عبداللہ مسعودی ہے، جو اختلاط کا شکار ہو گیا تھا۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5181]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (1612) اخرجه احمد فى المسند (210)، أخرجه مسند أحمد برقم: 210»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5181 in Urdu