🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں نمبر سے تلاش کل احادیث (18776)
حدیث نمبر لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
62. بَابُ صِيَامِ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ .
ہر مہینے میں تین روزے رکھنا
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5183
وَعَنْ مُوسَى بْنِ طَلْحَةَ أَنَّهُ دَفَعَ إِلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، وَهُوَ يُغَدِّي النَّاسَ، فَمَرَّ بِهِ رَجُلٌ أَوْ سَلَّمَ عَلَيْهِ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ عُمَرُ: هَلُمَّ. فَقَالَ: إِنِّي صَائِمٌ. قَالَ: وَأَيُّ الشَّهْرِ تَصُومُ؟ قَالَ: مِنْ كُلِّ شَهْرٍ أَوَّلَهُ وَأَوْسَطَهُ. قَالَ عُمَرُ: ادْعُوا إِلَيَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مَسْعُودٍ وَأُبَيَّ بْنَ كَعْبٍ، فَسَمَّى رِجَالًا مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءُوا فَقَالَ: هَلْ تَحْفَظُونَ يَوْمَ جَاءَ الرَّجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْأَرْنَبِ فِي وَادِي كَذَا وَكَذَا؟ قَالُوا: نَعَمْ. فَذَكَرَ نَحْوَهُ.
قُلْتُ: حَدِيثُ أُبَيِّ بْنِ كَعْبٍ رَوَاهُ النَّسَائِيُّ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ، وَفِيهِ سَهْلُ بْنُ عَمَّارٍ النَّيْسَابُورِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
موسیٰ بن طلحہ بیان کرتے ہیں: وہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے جو اس وقت لوگوں کو ناشتہ کروا رہے تھے ایک شخص ان کے پاس سے گزرا (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں:) ایک شخص نے انہیں سلام کیا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آگے آ جاؤ اس نے کہا: میں نے روزہ رکھا ہوا ہے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: تم مہینے کے کون سے حصے میں روزہ رکھتے ہو؟ اس نے کہا: ہر مہینے میں رکھتا ہوں اس کے آغاز میں بھی اور درمیان میں بھی سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کو میرے پاس بلا کر لاؤ انہوں نے چند دیگر صحابہ کرام کے نام بھی لئے وہ حضرات آ گئے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: کیا آپ لوگوں کو وہ دن یاد ہے، جب ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں فلاں وادی میں خرگوش (کا گوشت) لے کے آیا تھا ان حضرات نے جواب دیا: جی ہاں۔ (اس کے بعد راوی نے حسب سابق حدیث ذکر کی ہے)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کی حدیث کو امام نسائی رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سہل بن عمار نیشا پوری ہے، اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 5183]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 210، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 6965»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف


Majma al-Zawa'id Hadith 5183 in Urdu